|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2025

ورلڈ اسپیس ویک 2025 کے سلسلے میں گوادر گرائمر اسکول گوادر میں جاری مختلف سرگرمیاں اور مقابلے اختتام کو پہنچے اسپیس ویک کے اہم ترین ماڈل اور پراجیکٹ مقابلہ میں شریک طلبہ کو اسناد اور پوزیشن پانے والوں کو سرٹیفکیٹ اورکیش انعامات دیئے گئے جو ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمن اور چیف انجنئیر سید محمد بلوچ نے تقسیم کئے انہوں نے طلبہ کے تیار کردہ ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کی ڈی اے نے طلبہ اور حاضرین سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ ورلڈ اسپیس ویک اور اس طرح کے دیگر پروگراموں میں طلبہ کی دلچسپی امید افزا ہے کیونکہ سائنسی تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھے بغیر خوشحالی اور ترقی ممکن نہیں انہوں نے شاندار پروگرام اور نمائش پر اسکول کو مبارکباد پیش کی یونیورسٹی آف گوادر کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد بلوچ بھی اختتامی دن کے خصوصی مہمانوں میں شامل رہے پرو وی سی گذشتہ تین سالوں سے اسپیس ویک میں شریک ہوکر اور طلبا اور ٹیچرز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرکے سائنسی علوم کے فروغ کی کاوشوں کی سرپرستی کا اظہار کرتے رہے ہیں آپ نے ماڈلز اور پراجیکٹس کا معائنہ کیا،

سوالات پوچھے اور طلبہ کو پریزنٹیشنز کو بہتر بنانے کے گر سمجھائے انہون نے اسپیس ویک کے انتظامات سنبھالنے والے والنثیئرز کو توصیفی اسناد پیش کئے اور ان کے کام کو سراہا سابق چیئرمین بلدیہ گوادر عابد رحیم سہرابی، اسکول بورڈ کے سربراہ خدابخش ہاشم، آر سی ڈی کونسل گوادر اور اسکول بورڈ کے ارکان حاجی عبدالغنی، مجید عبداللہ، بہرام بلوچ، عبداللہ عٹمان، پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کے صدر جمیل قاسم، معروف بنکر قدوس قاسم، گوادر یونیورسٹی کے نصیر محمد، گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے صدر طارق جمیل،

اور کونسلر شکیل کے ڈی نے بھی طلبہ میں اسناد تقسیم کئے جبکہ اسپیس ویک کے سات روزہ پروگرام کے مختلف حصوں اور مقابلوں کا اہتمام کرنے والے اسکول کے اساتذہ کوبہترین آرگنائزر کے تعریفی سرٹیفیکٹس پیش کئے گئے واضح رہے کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ورلڈ اسپیس ویک کے مختلف پروگرامز میں شریک ہونے والے پری پرائمری، پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کے طلبہ کو شرکت کے سرٹیفیکٹ دیئے گئے جن کی تعداد پانچ سو سے زیادہ تھی جبکہ مقابلوں میں پوزیشن پانے والے طالب علموں کو دئیے گئے اسناد اور کیش انعامات ان کے علاوہ ہیں اسپیس ویک 2025 کے شاندار انعقاد اور کامیاب اختتام گوادر گرائمر اسکول گوادر کے بورڈ کے سربراہ خدابخش ہاشم اور پرنسپل ناصر رحیم سہرابی نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نورالحق بلوچ، پرو وی سی ڈاکٹر منظور احمد، جی ڈی اے کے ڈائرکٹر جنرل معین الرحمان، چیف انجنئیر سید محمد، ڈی او ای وہاب مجید، پرنسپل ڈگری کالج کے لیکچرار وقار احمد، اکبرحسین، گرلز ڈگری کالج کے لیکچرار، معروف شاعر آصف شفیق، معروف گلوکار خلیل سہرابی، عبدالغفور ملا اور فوزیہ عبدالغفور، ماڈل ہائی اسکول گوادر، جی ڈی اے پبلک اسکول، دی اویسس اسکول، بحریہ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول، دارالعلوم پبلک اسکول، نیو ٹاؤن گرائمر ہائر سیکنڈری اسکول، الفارس پرائمری اسکول کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا جن کی شرکت اور حوصلہ افزائی سے اسپیس ویک 2025 کے پروگرام نے ایک سائنسی میلے کی شکل اختیار کر لی انہوں نے اس شاندار کامیابی کو اسکول کے بچوں اور ان کے والدین کے نام کیا جو اسکول کی سرگرمیوں میں بچوں کے بھرپور شمولیت کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ممکن بناتے ہیں۔