|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2025

سابق  چیئرمین ایف  بی آر  شبر زیدی  نے تجویز دی ہےکہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد  سے لاہور منتقل کیا  جائے۔

لاہور کے مقامی آڈیٹوریم میں اپنی  آٹو بائیوگرافی “32 آنکر روڈ”کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے تسلیم کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات نہیں لاسکے۔

 شبر زیدی   نے مذہبی جماعتوں کی سیاست  پر  پابندی لگانےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ لاہور کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لبرل عناصرکو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔

سابق چیئرمین ایف بی آر  نے تجویز دی کہ  دارالحکومت کو  اسلام آباد سے لاہور  منتقل کیا جائے۔

اس موقع پر مقررین نے شبر زیدی کی آٹو بائیوگرافی کو ایک ایمان دار، صاف گو  اورکھرے شخص کی کتاب قرار دیا ۔ انہوں نے کہاکہ شبر زیدی نے اپنی کتاب میں ملک کے معاشی اور معاشرتی ڈھانچےکی خامیوں کو  اجاگرکیا  ہے۔

معروف صحافی حسین نقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا امکان ختم ہوگیا ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک اورپنجاب کےسابق قائم مقام وزیر خزانہ شاہد حفیظ کاردار  نےکہا کہ آئی ایم ایف مسائل کی جڑ ہے، ایف بی آر کے ڈھانچے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔