|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2025

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پیر کو یہاں سابق وزیر اعلیٰ سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اور بلوچستان میں امن و استحکام، عوامی فلاح و بہبود، اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ترقیاتی سفر میں تمام سیاسی قیادت کا تعاون اور مشاورت ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی اعتماد اور مفاہمت کے ماحول میں صوبے کے بہتر مستقبل کے لیے پرعزم ہے