کوئٹہ:::بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان کی صوبائی وقومی اسمبلی کی نشتیں بڑھائی جائیں ،26آئینی ترمیم کے دوران میں بھی سیٹیں بڑھانے کے حوالے سے اتحادی جماعتوں نے وعدہ کیا تھا، بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے
صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھنے سے بے روزگاری اور امن اومان کے مسئلے پر قابو پانے میں کافی حدتک ملے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتیں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کا ایک پسماندہ صوبہ ہے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے 26آئینی ترمیم کے دوران بھی بی اے پی نے بلوچستان میں سیٹوں کے حوالے سے بات کی تھی
جس پر سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ہر فورم پر اس حوالے سے آواز اٹھائی اتحادیوں نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ اگلی آئینی ترمیم میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا ترجمان بی اے پی نے مسلم لیگ ن سے درخواست کی کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں اس معاملے کو حل کیا جائے جس سے بلوچستان کا یہ دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں ایک حلقہ 4 سے ساڑھے 3 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے جس کہ وجہ سے مسائل کے حل میں مشکلات کا سامنا ہے