|

وقتِ اشاعت :   November 6 – 2025

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے رکن ، پیپلز پارٹی کے رہنما میر عبید گورگیج نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور صوبائی خودمختاری کی علمبردار رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو جدید تعلیم، روزگار کے مواقع، صحت و بنیادی سہولیات کی فراہمی پارٹی کے منشور کا اہم حصہ ہے

اور ہم عملی اقدامات کے ذریعے ان اہداف کے حصول کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایک ذمہ داری ہے، نہ کہ ذاتی مفاد کا ذریعہ۔ پیپلز پارٹی کا فلسفہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی نظریے پر مبنی ہے، جو عوام کو بااختیار دیکھنا چاہتے تھے۔

انھوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 44 کو ماڈل ایریاء بنانا مشن ہے۔ جس میں رکاوٹوں اور جھوٹے پروپیگنڈوں کو خاطر میں نہیں لاتے۔ نہ اس سے حوصلے پست ھونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، روزگار اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی اور ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے گی۔ میر عبید گورگیج نے کہا کہ سیاست عبادت ہے، اور ہمارا مقصد صرف عوامی خدمت اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔