|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2025

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فخر ہے کہ اس ملک کو ایسے وزیراعظم ملے جو خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہیں۔ 

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب سے بالا کسی کو نہیں ہونا چاہیے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ ترمیم سے متعلق پارلیمان میں جائیں گے تو مکمل تفصیلات سامنے آئیں گی۔

واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔