کوئٹہ : گیارویں نیشنل فنانس کمیشن کے حوالے سے ابتدائی اجلاس آج ہوگا ، بلوچستان حکومت نے نئے این ایف سی ایوارڈ میں اپنا کیس پیش کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی ،
آج ہونے والے اجلاس میں بلوچستان حکومت اپنی مالی پوزیشن سے کمیشن کو آگاہ کرے گی ۔صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ آج ہونے والے گیارویں این ایف سی کا اجلاس ابتدائی اجلاس ہے جس میں بلوچستان اپنی مالی پوزیشن سے کمیشن کو آگاہ کرے گا جبکہ آئندہ اجلاس کیلئے ورکنگ گروپ بنائے جائے گی ۔
این ایف سی کیلئے بلوچستان سے غیر سرکاری ممبر محفوظ علی خان نے بلوچستان میں آبادی میں اضافہ،غربت ، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف ایشوز ہیں جس کے حوالے سے این ایف سی میں بلوچستان کا کیس لڑا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جو جنگ لڑرہا ہے ،اس میں بلوچستان کے وسائل کا بیشترحصہ خرچ ہورہا ہے
جبکہ صوبے کا سماجی ترقی کا شعبہ بری طر ح متاثر ہواہے بے امنی کے باعث صوبے کی تجارت بھی متاثر ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں محفوظ علی خان نے بتایا کہ 18 ترمیم کے بعد صوبوں کا شیئر کم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔