تربت: تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ بالی بازیاب، اہل خانہ کی تصدیق۔ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے تربت یونیورسٹی کے لیکچرار بالاچ بالی دو دن کی جبری گمشدگی کے بعد جمعہ کو بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
انہیں بدھ کی شام یونیورسٹی سے گھر واپس جاتے ہوئے آپسر سے لاپتہ کیا گیا تھا۔ تاہم بالاچ بالی کی جبری گمشدگی کے خلاف ان کی فیملی اور تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات کرکے ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا
جب کہ طلبہ اور اکیڈمک ایسوسی ایشن نے یونیورسٹی میں ریلی نکالی اور کلاس بائیکاٹ کیا۔