|

وقتِ اشاعت :   December 5 – 2025

ڈیرہ مراد جمالی : جھل مگسی کے علاقے کوٹڑہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کا راکٹ لانچر سے حملہ تھانے کو نقصان جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہوگئے

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا گھراو کر لیا

سرچ اپریشن شروع پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے پولیس تھانہ کوٹڑہ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کیا اور بطلاعات کے مطابق تھانے پر دو راکٹ لانچر فائر کئے گئے جس کے نتجے مین تھانے کی دیواروں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کے مطابق تھریٹ پہلے سے موجود تھا

پولیس الرٹ تھی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ اور فرار ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پورے علاقے کی ناکہ بندی کے بعد سرچ اپریشن شروع کردی اور علاقے کو کیلیر کر دیا گیا ۔