کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو پی ایس ڈی پی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے نامزد پارلیمانی اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پرگرام پر مشاورت کی گئی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی وسائل کا شفاف استعمال ہماری اولین ترجیح ہے
انہوں نے کہا کہ ہر منصوبہ عوامی مفاد اور صوبے کی اقتصادی ترقی کے لیے عملی اقدامات کا حصہ ہونا چاہیے وزیر اعلیٰ نے پارلیمانی کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ جاری منصوبوں کی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھیں اور کسی بھی تاخیر یا رکاوٹ کو فوری طور پر دور کرنے کے اقدامات کریں اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا اور آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے لیے تجاویز اور مشاورت شامل کی گئی
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے انہوں نے اراکین سے کہا کہ پارلیمانی نگرانی اور مؤثر رابطہ کاری سے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف اور نتیجہ خیز نفاذ ممکن بنایا جا سکتا ہے اجلاس میں مختلف شعبوں کے ترقیاتی پروگرامز کے اہداف اور ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
تاکہ دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ مؤثر استعمال کے ذریعے بلوچستان میں ترقی، روزگار کے مواقع اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے