پشاور+ڈیرہ مراد جمالی : پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی سے آنے والی بولان میل منسوخ کردی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق دونوں ٹرینوں کی آمد و رفت کو سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جیکب آباد میں منسوخ کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کے مسافروں کو (آج) اتوا رکو سبی پہنچایا جائے گام،علاوہ ازیں نصیرآباد کے ریلوے اسٹیشن نوتال کے قریب سیکورٹی فورسز پولیس نے تخریب کاری کے منصوبے کو نام بناتے ہوئے
جعفرایکسپریس کو تباہی سے ایک مرتبہ پھر بچا لیا ٹریک سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے پیڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ممکنہ بڑے حادثے کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے ٹریک کے معائنے کے دوران مشکوک مواد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا۔
حکام کے مطابق کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس اسی ٹریک سے گزرنے والی تھی، جسے بروقت اطلاع ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔
واقعہ کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کی گئی، تاہم کلیئرنس کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا پولیس کے مطابق اگر یہ دھماکہ خیز مواد بروقت برآمد نہ ہوتا تو ایک بڑا جانی و مالی نقصان ہوسکتا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔