|

وقتِ اشاعت :   December 7 – 2025

شوران:  بلوچستان ڈسٹرکٹ کچھی شوران میں جرگہ منعقد ہوا جس میں رند اور لاشارقبائل کے سربراہان سردار یار محمد رند، سردار جلال خان لاشاری،سردار ثناء اللہ زہری کے نائب میرصلاح الدین زہری، اقوام رند اور اقوام لاشارکے معتبرین شریک ہوئے جرگے

میں ہونے فیصلوں سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 4دسمبر 2025 کو سکلیجی وئیر پر نامعلوم شرپسند مسلح عناصر نے جو کہ اپنا تعلق کسی تنظیم سے ظاہر کرتے ہیں آب سیاہ کے بند کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر کے زمینداران کے زرعی پانی کو بند کردیا

نیز زمینداران گاجان اور شوران کے بزگران مسئلے کو دیکھنے بند سکلیجی گئے وہاں پہلے سے بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے 8افراد کو یرغمال بناکر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے جرگہ میں یہ طے پایا کہ ہم کسی قسم کی زیادتیوں کو ہر گزبرداشت اور قبول نہیں کریں گے

ہم ان کے تنظیموں کے سربراہان کوآگاہ کرتے ہیں کہ مہربانی کرکے وہ اس قسم کے لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ بلوچ قوم کو اس قسم کی تکلیف نہ پہنچائیں اور خاص طور پر رند،لاشار اور زہری قبیلے کے لوگوں کو مالی اور معاشی طور پر متاثر نہ کریں یہاں تک ٹیکس اور مالی مطالبات کو ہم مسترد کرتے ہیں

اور ان تنظیموں کے سربراہان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ان پالیسیوں پر نظرثانی کریں ہم ان کو آگاہ کرتے ہیں کہ نہ بلوچ تاریخ میں ہم نے ٹیکس دیئے ہیں اور نہ کسی زورآوری کو برداشت کیا ہے ہم پرامن قبائل ہیں امید کرتے ہیں کہ ہم قبائل کو تکلیف نہ پہنچائیں۔