قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں دو سگے بھائی کی گلے کٹے ہوئے تشویشناک حالت میں ملے، دونوں شدید زخمیوں کو سول اسپتال قلات منتقل کردیا گیا
طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاہم فوری طور پر واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،
تفصیلات کے مطابق قلات کے کلی مغلزئی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو سگے بھائی علی اکبر مینگل اور عبدالمنان مینگل ولد فیض محمد مینگل کو ذبح شدہ حالت میں پایا گیا
دونوں کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے تھے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سٹی تھانہ قلات عبدالمجید رئیسانی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر دونوں زخمی بھائیوں کو فوری طور پر سول اسپتال قلات منتقل کردیا
اسپتال پہنچتے ہی ایم ایس ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا سرجن ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ لیبارٹری انچارج مجیب اللہ نے بروقت خون کا بندوبست کیا،
جس سے مریضوں کی جان بچانے کی کوشش کی گئی دلخراش واقعے کی اطلاع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات شاہنواز بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنر قلات بھی اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی صحت سے متعلق بریفنگ لی
دونوں زخمی بھائیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش مختلف پہلوں سے جاری ہے۔ مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیگی۔