کوئٹہ: محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے صوبے کے سردعلاقوں میں 16دسمبر سے تعطیلات کا اعلان کردیا۔
یہاں جاری ہونے والے حکومت بلوچستان اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکول میں تعطیلات16 دسمبر2025سے 28فروری 2026تک ہونگی
جبکہ گرم علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22دسمبر سے 4جنوری 2026تک ہوںگی۔