|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2025

پاکستان نے جمہوریہ کانگو میں بگڑتی سیکیورٹی صورتحال پر سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں جمہوریہ کانگو کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نےکہا کہ باغیوں کی مسلسل پیش قدمی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے،قرارداد 2773  پرعمل درآمد نہ ہونے کے باعث مونوسکوکےتقریباً چالیس  فیصد آپریشنل علاقے پرباغی اتحاد کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے جس سے مشن کا بنیادی مینڈیٹ شدید متاثر ہو رہا ہے،پاکستان نے مکمل جنگ بندی اور امن کاروں پر حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

سفیرعاصم افتخاراحمد نےواضح کیا کہ مونوسکو واحدغیرجانبدارفورس ہے جو امن کی نگرانی کی صلاحیت رکھتی ہےتاہم وسائل اور ذمہ داریوں میں عدم توازن اس کی کارکردگی کو محدود کر رہا ہے۔ انہوں نے دوحہ فریم ورک، واشنگٹن معاہدے اور افریقی یونین کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ پائیدار امن کے لیےجمہوریہ کانگو کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ناگزیر ہے۔