خضدار: بلوچستان گرینڈ الائنس خضدار کے چیئرمین محمد اسلم نوتانی ،جنرل سیکرٹری عبدالرشید غلامانی ،ایڈیشنل سیکرٹری ہدایت اللہ محمد حسنی ،جونئیر وائس چیئر مین نذیر احمد چنال ،منیر احمد زہری اور دیگر نے خضدار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف الائنس کے مرکزی کال کے مطابق ضلع خضدار میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا
احتجاج کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کے زریعے اپنے مطالبات پیش کر رہے ہیں اس کے بعد مرکز ی کال کے مطابق 15 اور 16 دسمبر 2025 ء کو ضلع خضدار کے تمام علاقوں میں سرکاری دفاتر پر سیاہ پرچم لہرایا جائے گا اور بینرز لگائے جائیں گے اور تمام سرکاری ملازمین اپنے اپنے بازوں پر سیاہ پٹیاں باند ھ کر عملی طور پر احتماج کرینگے اس کے بعد 17 دسمبر 2025 ء کو ضلع خضدار میں احتجاجی ریلیاں نکالے جائیں گے
اور اس کے بعد 29 دسمبر کو پورے ضلع میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور 30 و31 دسمبر2025 ء کو بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار میں بھی لاک ڈاون کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کا بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام ہونے والی احتجاج کا مقصد اپنے جائز مطالبات کو منوانا ہے گرینڈ الائنس کیا قیادت نے ابتداء سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کے تمام جمہوری طریقوں کو عمل درآمد کی مگر افسوس پہلے ہماری قیادت کو چیل بھیجا گیا ،بعد میں مزاکرات کے زریعے قائدین و عام ملازمین کو دھوکہ دیا گیا
ڈی آر اے وفاقی ملازمین کی طرح بلوچستان کے ملازمین کا بھی حق ہے ہمیں وفاقی طرز پر ڈی آر اے دیا جائے اور باقی چارٹر آف ڈیمانڈ میں جو مطالبات پیش کئے گئے ہیں انہیں من و عن منظور کر کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان گرینڈ الائنس اپنی احتجاج جاری رکھے گی پریس کانفرنس میں گرینڈ الائنس میں شامل تمام ملازمین تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی