کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و پارلیمانی سیکریٹری پرنس آغا عمر احمدزئی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں
ملاقاتوں کے دوران سیاسی رہنماؤں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کو حجاز مقدس کے بابرکت سفر اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے الگ الگ ملاقاتوں میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی، سماجی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملکی سیاست، بلوچستان میں درپیش عوامی مسائل، سیاسی ہم آہنگی کے فروغ، ترقیاتی عمل اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا نواب ثناء اللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا ملاقاتوں کے موقع پر مختلف سیاسی و پارٹی رہنماء بھی موجود تھے