کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان نے بلوچ نے کہاکہ ہم اپنے وسائل اپنے عوام پرخرچ کرناچاہتے ہیں
اور بلوچستان کے وسائل سیندک,ریلوڈک,سی پیک ودیگرپراجیکٹ پرسب سے پہلاحق یہاں کے عوام کاہے بلوچستان کے وسائل سے دیگرصوبے چل رہے ہیں
لیکن یہاں کے عوام بے روزگارغربت ناخواندگی کاشکارعلاج وپینے کے پانی اوردووقت کے کھانے کوترس رہے ہیں خانوزئی میں وسائل کی حفاظت کی جدوجہد کرنے والوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے والے بلوچستان یہاں کے عوام کے خیرخواہ نہیں مقدمات, قید و بند, دھکمیاں ,دباوہمیں اپنے حقوق کے حصول وسائل کی حفاظت کی جدوجہدسے نہیں رکھواسکتیخانوزئی کے نوجوانوں کے وسائل کی حفاظت کی جدوجہدقابل تقلیدقابل تعریف ہیں۔فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کی مذمت اوراس کے خلاف مذاہمت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاوس میں پشین ڈی سی وانتظامیہ کی طرف سے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدکی پاداش میں فورتھ شیڈول میں نام ڈالے گیے35افرادکے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔
وفدنے بتایابدقسمتی سے جائزحقوق کیلئے قانونی آئینی طریقے سے آوازبلندکرنااحتجاج کرنابھی جرم بن گیاہے ہمیں یہ حق اسلام آئین پاکستان اورقانون نے دیاہے لیکن ڈی سی وانتظامیہ پریشردباودھمکی ومقدمات سے ہمیں ڈرارہے ہیں۔ مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکی بازیابی,وسائل کی حفاظت,جائزحقوق کیلئے قانونی آئینی احتجاج جرم بنادیاگیاہے ماوں بہنوں کوبھی اسی جرم میں قیدکیاگیاہے۔بلوچستان میں نہ عدالت نہ حکومت نہ قانون نہ انصاف ہے ہم زندہ لاشیں بن گیے ہیں اسمبلی عدالت سب تماشہ بن گیے ہیں میرامطالبہ ہے عدالتیں کنٹرول میں انصاف ناپیدہونے کی وجہ سے عدالتوں کوشادی ہال بنایاجائے۔سیکورٹی فورسز,حکمرانوں نیبلوچستان کونوگرایریابنادیاگیاہے۔
مذاہمت میں زندگی کامیابی ہے اورہم جمہوری مذاہمت کے ذریعے مظالم زیادتیوں لوٹ مارکاراستہ روک کرجمہوری معاشی آئہنی حقوق حاصل کرسکتے ہیں۔
بدقسمتی سے جہاں کرومائیٹ سوناچاندی گیس معدنیات وخزانے ہیں انہی علاقوں میں دہشت گردی بدامنی پھیلائی جارہی ہیں سازش کے تحت ہماریمعدنیات کوہمارے خطرہ بنادیاگیاہے ہم کسی دباو میں آئیں گے نہ کوئی غیرقانونی کام کریں گے۔ہم مرجائیں گے لیکن اپنے وسائل غیروں کے حوالے نہیں کریں گے خوف کافضابناکردہشت پھیلانے والوں کامقابلہ عوامی قوت اورقانون وغیرت سے کریں گے۔