|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے راست کے بورڈ ممبران سے ملاقات میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی اہمیت کا حامل یہ ادارہ مزید بہتر انداز میں چلایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کیش لیس معیشت اور مالی شمولیت کے فروغ میں راست کا کلیدی کردار ہے، جبکہ کاروباری افراد کو راست کے استعمال کی ترغیب دینے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

اجلاس میں بورڈ ارکان نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راست کے ذریعے اب تک 80 کھرب روپے سے زائد کی 3تین ارب سے زیادہ ٹرانزیکشنز ہو چکی ہیں، جبکہ صارفین کی تعداد 48 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور ملک بھر کے 53 مالیاتی ادارے اس نظام کا حصہ ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ راست اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ادارہ ہے، تاہم ایک کے سوا تمام بورڈ ممبران نجی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ہر فرد کو محفوظ و قابلِ اعتماد ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔