|

وقتِ اشاعت :   December 19 – 2025

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کو بے نقاب کر دیا ہے۔

  آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین کی رپورٹ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی توثیق ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ نے بھارت کے غیرذمہ دارانہ ریاستی طرزعمل کو بےنقاب کردیا ہے، دوسرے ملکوں میں بھارتی مداخلت اور قتل وغارت کی رپورٹس خطرناک رجحان ہیں۔

 صدر مملکت نے کہا کہ پانی کے بہاؤکو متاثرکرنے والی کارروائیاں پاکستان کے حقوق کی خلاف ورزی ہیں، قانون اور مکالمے کی بجائے دھمکی، طاقت اور تشدد بھارت کی عادت ہے، بھارت اقلیتوں کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔