|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2025

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے ماما قدیر بلوچ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماما قدیر بلوچ خود تو امر ہو گئے

مگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے خلاچھوڑ گئے بلوچ مسنگ پرسن کے حوالے سے طویل پیدل لانگ مارچ ، ثابت قدمی ، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے چلائی جانے والی تحریک ، ہزاروں دنوں پر محیط کیمپ اور مسلسل جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں سول و آمر ادوار میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے ہزاروں دنوں پر مشتمل کیمپ میں بیٹھ کر سراپا احتجاج رہنا ،کوئٹہ سے اسلام آباد طویل پیدل لانگ مارچ کہنے کی حد تک تو دو الفاظ ہیں

مگر عملی طور پر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی عملی طور پر آواز بننا بہت ہی مشکل کام ہے بلوچ افراد کی بازیابی کیلئے انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے ہمراہ جن حالات میں جدوجہد کی یقینا تاریخ میں اسے سنہری حروف میں لکھا جائیگا ان کی رحلت سے جو خلاپیدا ہوا تو وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا ماما قدیر بلوچ ثابت قدم ، غیرت مند ،، مسلسل مزاج انسان تھے

جس پر خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفروس میں جگہ دے دریں اثناپارٹی کے مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نے ان کی رحلت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔