|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2025

چمن : انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر اپنے ایک روزہ دورے پر چمن پہنچ گئے ڈی سی کمپلیکس چمن میں آئی جی پولیس بلوچستان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی ۔

اس موقع پر طالب علم محمد کونین نے انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا جسکے کے بعد ڈی پی او آفس میں آئی جی پولیس نے امن وامان سے متعلق اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ڈی پی او چمن عبداللہ عمران چیمہ نے انھیں چمن میں امن و امان اور سیکیورٹی کے صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام ڈی پی او قلعہ عبداللہ شاہد جمیل خان کاکڑ بھی شریک تھے۔

آئی جی پولیس نے ضلع اسمبلی ہال میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان اور عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی اولین ذمہ اری ہے انہوں نے کہا کہ چمن جیسے حساس اور سرحدی ضلع میں پولیس فورس کی ذمہداری اور بڑھتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن وامان کی قیام اور ریاستی رِٹ کو مضبوط بنانے کے لیے پولیس فورس تمام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں

تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنے ڈیوٹیوں کے دوران چوکنا اور الرٹ رہیں اور تمام مشکوک افراد سرگرمیوں اور ارد گرد کے حالات پر عقابی نظر رکھیں تاکہ عوام سکون و اطمینان کی زندگی گزار سکیں اجلاس سے ڈی پی او چمن اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا۔