کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کے اجتماعی قومی حقوق دلانے,
ناانصافی ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف جدوجہدکررہی ہے سب کوآزمالیے گیے اب جماعت اسلامی سے عوام کوامیدیں وابستہ ہیں جماعت اسلامی کسی کومایوس نہیں کریگی۔
عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وفودسے ملاقاتوں میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومت میں نہ ہونے کے باوجودنوجوانوں وطلباء ہوہنر مندبنانے, باعزت روزگار دلانے کیلئے بنو قابل پروگرام چلارہی ہے
دینی وعصری علوم عام کرنے ناخواندگی ختم کرنے کیلئے بلوچستان بھرمیں معیاری مدارس وسکول چلارہی ہے ہرآفت مصیبت پریشانی ومشکل میں الخدمت کے ذریعے ہرجگہ بلاتفریق آفت زدہ پریشان حال لوگوں کی مددکررہی ہے جب بھی حکومتی سطح پرعہدہ زمہ داری ملی ہے دیانت سے بہترین خدمات سرانجام دیے ہیں بہترین تربیت اللہ سے ڈرکی وجہ سے جماعت اسلامی کاہرذمہ دار ہر وقت احتساب کیلئے تیارہوتاہے
جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے عوام کومسائل ومشکلات سے نجات اورحقوق دلائیگی لاپتہ افرادکی بازیابی ترقی امن کیلئے بدعنوانی بدامنی کرپشن وکمیشن کے خلاف جماعت اسلامی سب سے آگے ہوتی ہیں۔بلوچستان کے عوام اگرجماعت اسلامی ہراعتمادکرتے تویہاں کانقشہ ہی چینج ہوتا۔بدقسمتی سے نااہل,اسٹبلشمنٹ وغیروں کے اشاروں پرچلنے والے عوامی تائیدوحمایت سے محروم فارم47کی پیداواراوران کے اشاروں ہرچلنیْ,ان کے مسلط ہونے والوں کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں۔
بدامنی بدعنوانی عام جگرگوشے لاپتہ ہیں بارڈرتجارت بندہیں ان حالات میں بلوچستان میں کرفیوکاسماں عوام غم وپریشانی کاشکارہیں عوام کوپریشانی احساس محرومی سے نکالنے,لاپتہ افرادکوبازیاب کرنے,تجارت وبارڈرکھولنے ,عوام کو روزگاروحقوق دینے کی ضرورت ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کی راہ ہموارہ جائے جماعت اسلامی عوام کے تعاون سے حقوق کے حصول کاسفرجاری رکھے گی