|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2025

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ سیاست اور جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا وزیراعظم پہلے بھی چار بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی دعوت کے جواب میں بانی پی ٹی آئی نے مثبت جواب نہیں دیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست نہیں کر رہے، مذاکرات کرنا ان کی پالیسی میں نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی کے سوا ان کی جماعت میں اورکسی کے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

رانا ثنا کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں، افراتفری چاہتے ہیں، اس طرح سے حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔