|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2025

دالبندین:دالبندین کے قریب آئل ٹینکر اور پک اپ گاڑی تصادم سے دو افراد جاںبحق ہو گئے ۔دالبندین میں الصبح ڈھڈر لانڈھی کے قریب آئل ٹینکر اور پک گاڑی میں خطرناک تصادم کے باعث ڈائیور دلاور ولد محمد اکبر سکنہ واشک موقع پر جاںبحق جبکہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوگیا تھا

 

جسے فوری طور پر شیخ فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے لاشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔