|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2025

اسلام آباد ؛  اپوزیشن اتحاد کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت اچھالنے سے باز رہنے کی تلقین کی۔

ایک ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی حرکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ ہماری بھی مائیں بہنیں ہیں لہذا ہمیں دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت کرنی چاہیے۔

یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی ماں بہنوں کی تو عزت کرو لیکن دوسروں کی ماں بہنوں کی عزت سوشل میڈیا پر اچھالو۔

انہوں نے کہ میں سوشل میڈیا پر متحرک پی ٹی آئی کے تمام کارکنان سے، خواہ وہ انگلینڈ سے آپریٹ کر رہے ہوں یا کہیں اور سے، یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ عورتوں کی عزت کریں۔ اگر ہمیں اپنی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال ہونا منظور نہیں تو ہمیں دوسروں کی عزتوں کا بھی خیال ہونا چاہیے۔