|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2025

کوئٹہ ؛  بین الاقوامی ترقی اور ریاستوں کی طاقت کا سب سے بڑا وسیلہ علم و دانش ہے۔ علم و دانش کے حصول کا واحد ذریعہ کتابیں ہیں۔

اسی حقیقت کو دنیا نے تسلیم کیا ہے اور اسی طرز پر عمل پیرا ہو کر آج دنیا ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

دنیا کی تمام ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ قوموں اور ریاستوں کی جڑیں مضبوط علم و دانش سے وابستہ ہیں۔

اگر آج کے دور میں کوئی قوم دنیا کے ساتھ چلنا چاہتی ہے تو اس قوم کو سب سے زیادہ توجہ علم، دانش اور مطالعہ پر دینی ہوگی۔

بلوچ بھی اسی دنیا میں ایک زندہ قوم ہے جو ہزاروں سالہ رسم و رواج کی مالک ہے۔ لیکن بلوچ کی بدقسمتی یہی ہے کہ بلوچ قوم کو ہر میدان میں پسماندہ رکھا گیا ہے۔ اس کا سب سے بڑا سبب یہ ہے کہ بلوچ قوم کو کتابوں سے دور رکھا گیا ہے۔