کوئٹہ ؛ فیڈرل لیویز فورس بلوچستان ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی احتجاجی بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہا
احتجاج پر بیٹھے ہوئے ملازمین لعل جان مری اور شاہ محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ فیڈرل لیویز فورس بلوچستان کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے جدوجہد کررہے ہیں یکم جنوری 2022ء سے ہمیں تنخواہ ادا نہیں کی جارہی
اور نہ ہی ہماری کوئی داد رسی کی جارہی ہم نے متعدد بار صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا میڈیا کے توسط سے احتجاجی مظاہرے پریس کانفرنس کرکے حکام بالا تک اپنی بات پہنچائی
تا حال کسی بھی سرکاری عہدیدار یا عوامی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیںکیا جس کی وجہ سے آج ہم شدید سردی میں بلوچستان بھر کے ملازمین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا کر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہمارا پر امن احتجاج جاری رہے گا۔