|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2025

کوئٹہ ؛  فیڈرل لیویز فورس کے ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا مظاہرین نے پریس کلب کے احاطے میں عدالت روڈ پر اپنے مطالبات کے حق میں کیمپ لگایا گیا ہے ۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ فیڈرل لیویز فورس کو بلوچستان لیویز میں ضم کیا گیا تنخواہیں آج تک بند ہیں اور عمر کی بالائی حد کو پہنچنے والوں کو گولڈن ہینڈ شیک دینے اور بچوں کو سن کوٹہ پر ملازمتیں دینے کیلئے کمیٹی بنائی گئی لیکن تا حال اس پر عملدآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے

اور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں کئی سالوں سے تنخواہیں بند اور عمر کی بالائی حد کو پہنچنے پر گولڈ ہینڈ شیک نہیں دیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ہم سے جو وعدے کئے اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فیڈرل لیویز فورس کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاج کیمپ جاری رہے گا۔