کوئٹہ؛ پشین کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناء اللہ آغااوراسکے دو بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پیر کو پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) نے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناء اللہ آغا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی ٹی ڈی اور اے ٹی ایف کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم ثناء اللہ آغا اوراسکے دو بھائی ہلاک ہوگئے۔ سی ڈی ٹی اور اے ٹی ایف کا کلیرنس آپریشن جاری ہے۔