|

وقتِ اشاعت :   January 28 – 2026

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے، جو محض انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ پیداوار، برآمدات، روزگار اور پائیدار ترقی پر مرکوز ہے۔

چین پاکستان منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یہ شراکت داری تسلسل، اعتماد اور سٹریٹجک گہرائی کی روشن مثال بن چکی ہے۔ سی پیک نے توانائی، سڑکوں، گوادر بندرگاہ اور قومی رابطہ کاری کے ذریعے پاکستان کے ترقیاتی منظرنامے کو یکسر بدل دیا ہے۔ سی پیک 2.0 پاکستان کے قومی معاشی تبدیلی کے فریم ورک اُڑان پاکستان سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد 2035 تک ایک کھرب ڈالر کی معیشت کی تشکیل ہے۔