کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کی حدود کلی سردہ میں عالم زیب نامی شخص نے گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے رشتہ دار علی احمد ولد نواز خان شاہوانی کو قتل جبکہ دو رشتہ داروں کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی ذوہیب احمد ولد شیراحمد کو کمرمیں جبکہ ذوہیب احمد علی احمد کو بائیں پاؤں میں گولی لگی ہے۔