|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2026

کوئٹہ سے اندورن ملک کے لیے ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپرس کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین بھی معطل کر دی گئی۔

حکام نے کہا کہ کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک کر واپس کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔