|

وقتِ اشاعت :   February 2 – 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں سیکریٹری صحت نے کوئٹہ اسپینی پر نئے تعمیر شدہ ٹراما سینٹر سے متعلق بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ٹراما مرکز کی استعداد کار، فوری علاج و معالجے کی سہولیات اور کلینیکل نیٹ ورک میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مطلوبہ افرادی قوت اور بجٹ سے متعلق امور پر بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے نئے ٹراما سینٹر کی فوری فعالی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئے اسٹاف کی بھرتی میں ہر صورت میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔

 

وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور نئے ٹراما سینٹر کی فعالی سے عوام کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، جبکہ شیخ زید ہسپتال کے ٹراما سینٹر کی تکمیل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔