|

وقتِ اشاعت :   February 6 – 2026

امریکا نے کہا ہے کہ بلوچسان میں ہونے والے شدت پسندوں کےحالیہ حملوں کے بعد پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کےبیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا نے ایکس پر پیغام میں پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنے پیغام میں کہا کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی ایک نامزد غیرملکی دہشت گرد تنظیم ہے،ہم ان ہولناک حملوں کے ذمہ دارعناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔۔