کوئٹہ : کوئٹہ پولیس نے 31 جنوری کو سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، لوٹ مار کرنے کے الزام میں 5 روز کے دوران کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 180 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا
پولیس ذرائع کے مطابق 31 جنوری کو کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پیش آنے والے واقعہ کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے قرب و جوار میں سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں ڈی آئی جی پولیس کی جانب سے شہریوں کو انتباہ کی گئی تھی کہ وہ 48 گھنٹوں کے دوران سرکاری املاک سے لوٹا گیا سامان ، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان واپس تھانوں میں جمع کرادیں
48 گزرنے کے بعد پولیس کی جانب سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے سی سی ٹی وی کیمروں اور ویڈیو فوٹیج کے ذریعے سامان لوٹنے والوں کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کی گرفتاری اور ان سے لوٹا گیا
سامان وصول کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کردی گئی ہے اور کوئٹہ میں 5 روز کے دوران 180 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے لوٹے گئے
سامان کی واپسی کیلئے جاری کئے جانے والے اعلامیہ کے بعد لوگوں نے لوٹا گیا سامان مختلف سڑکوں ، گلی محلوں اور خالی پلاٹوں میں چھوڑنا شروع کردیا تھا پولیس کی جانب سے لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کے لئے یہ کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری رہے گا۔