|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2026

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں 10 فروری سے میٹرک بورڈ کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ امتحانات کے دوران نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور اس کی روک تھام کے فیصلے پر ہر صورت سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق نقل کے مکمل خاتمے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا پختہ عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے تاکہ صوبے کا تعلیمی معیار بہتر ہو اور نوجوان اپنی محنت سے آگے بڑھ سکیں۔