|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2026

اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے)نے فتنہ الہندوستان کا بیانیہ پھیلانے والا سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا ۔این سی سی آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم ظفر اقبال ریڈیو پاکستان کا نائب قاصد کے طور پر تعینات تھا، اندرونی انکوائری کے بعد ملزم کو ملازمت سے برطرف کیا گیا۔این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم نے این آئی آر سی سے اسٹے آرڈر لے رکھا تھا، ملزم نے فیس بک پر بی ایل اے کی حمایت میں 13 اشتعال انگیز پوسٹس لگائیں۔

 

ملزم کے خلاف کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت کی گئی، عدالت نے ملزم کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، ملزم پہلے ریڈیو پاکستان کوئٹہ میں نائب قاصد تھا۔این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم کے دہشت گردوں سے روابط کے شبے پر انکوائری ہوئی، ملزم پر سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔دوسری جانب عدالت نے ملزم کے ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا اکائونٹس تجزیے کیلئے لینے کی اجازت دیدی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *