|

وقتِ اشاعت :   February 11 – 2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سربراہ بی این پی اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار اختر مینگل کا استعفیٰ گزشتہ رات منظور کیا اور ان کا استعفیٰ اسی تاریخ سے منظور ہوا جس تاریخ کو انہوں نے دیا تھا۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے 3 ستمبر 2024 کو استعفیٰ دیا تھا، سردار اختر مینگل کا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *