کوئٹہ میں کسٹمز نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 10 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔ موبائل اسکواڈ نے قلعہ عبداللہ میں چھاپہ مار کر 110 کلو سے زائد منشیات ضبط کیں، جن میں 18 کلو کرسٹل آئس اور 92 کلو ہیروئن شامل ہے، جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے کسٹمز، آئی بی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر کی، جس میں 4.37 ارب روپے مالیت کی 69 کلو سے زائد کرسٹل آئس اور 345 کلو خام مال برآمد کیا گیا۔
دونوں کارروائیوں کے دوران کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Leave a Reply