کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، اگر ہم مضبوط ہیں تو بدترین دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، انہوں نے ایف سی کیلئے 10 ارب روپے کی معاونت کا بھی اعلان کیا۔
فرنٹیئر کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بلوچستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایف سی ہیڈکواٹرز میں آنا میرے لئے اعزاز ہے، مشکلات کے باوجود فرنٹ لائن پر لڑنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں، بلوچستان تنہا نہیں ہم سب اس کے شانہ بشانہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے، ایف سی کے جوان ملک کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، ملک کے لئے قربانیاں دینے والے شہداء ہمارا سرمایہ ہیں، سخت ترین موسمی حالات اور دشوار گزار راستوں پر سکیورٹی کے فرائض انجام دینا بڑی بات ہے، سکیورٹی اہلکار جذبہ حب الوطنی کے تحت ملک کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Leave a Reply