بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سے صوبائی وزیر عاصم کرد گیلو اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں دہشتگردوں نے عوام پر حملہ کیا سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا اس سے پہلے بھی دہشتگردوں کو سیکورٹی فورسز نے جواب دیا امن وامان کا مسئلہ کو درست کرنے جارہے ہیں عوام کے ساتھ ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں گے سب کو دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے عوام سے بھی اپیل کی دہشتگردی کی مذمت کریں
اسی موقع پر اجلاس سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ایک طرف ہندوستان کے دہشت گرد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملہ اور ہوئے دہشت کردی کی۔مذمت کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کوسلام پیش کرتے ہیں، ان مائوں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بہادر بیٹوں نے شہادتیں دیں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے کچھ لوگ ایک بیانیہ کے تحت حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں جو لوگ اس کو حقوق کی جنگ قرار دے رہے ہیں حالانکہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کو حقوق ملے ہیں معصوم لوگوں کو مارنا حقوق کی جنگ نہیں ہےغریب کو ٹارگٹ کرنا کونسی حقوق کی جنگ ہے انڈیا کو ہماری فوج پہلے ہی منہ توڑ جواب دے چکی ہے سیاسی مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جاسکتا ہے وزیراعلی سب کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں
Leave a Reply