کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان و سابق وزیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے بی این پی کے رہنماءساجد ترین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کا مثالی تعلقات کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ سابق وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے دور سے چلا آرہا ہے
ماضی میں بھی حکومت اور اپوزیشن کے تعلقات مثالی رہے اب بھی مثالی ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں میرضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوستانہ تعلقات صرف آج کی مثال نہیں بلکہ یہ سلسلہ بی این پی اور جمعیت علماءاسلام کی جانب سے میرعبدالقدوس بزنجو کے دورے حکومت سے چلا آرہا ہے اس وقت تو حکومت کے زیادہ ترمعاملات اپوزیشن ہی چلارہی تھی جس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانا اور نئے وزیراعلی کے انتخاب شامل ہے دونوں جماعتوں کی مثالی تعلقات رہے ہیں
Leave a Reply