|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا جبکہ بنگلادیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ترقی نہیں ہوتی، یہاں سپریم کورٹ نسلہ ٹاور توڑتی ہے اور بنی گالہ 10 لاکھ میں معاف کرتی ہے، عدلیہ کا ایک پارٹی کے ساتھ الگ اور دوسری کے ساتھ الگ رویہ ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا سپریم کورٹ خود پارلیمنٹ بن کر قانون سازی چاہتی رہی۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں کرائے کے مکان میں رہتاہوں، مجھے چور چور کہا جاتا رہا، مجھے جھوٹے مقدمے میں اڈیالا کے اس سیل میں ڈالا جہاں وہ اب خود ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *