|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار  نے افغان سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی مندوب نے کہا کہ  افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا  حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 80 بے گناہ پاکستانی جاں بحق ہوئے، ان حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے افغان سرزمین استعمال کی گئی۔ یہ گروہ پاکستان کے خلاف دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار  رہے ہیں۔

عاصم افتخار  نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا کہ  طالبان افغان زمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران اور  خواتین کے حقوق کی پامالی پر بھی  تشویش کا اظہار کیا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *