کوئٹہ:صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے مشرقی بائی پاس سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ہاتھ پائوں باندھ کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کیے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضروری قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
تاحال مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔دریں اثناء پنجگور:ضلع پنجگور کے علاقے کلی وشاپ میں رخشان پل کے نیچے سے ایک تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاش رخشان پل کے نیچے سے ملی جسے مقامی افراد نے دیکھ کر انتظامیہ کو اطلاع دی پولیس کے مطابق مقتول کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں گولی مار کر قتل کیا گیا نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت نواب ولد عبدین بلوچ کے نام سے ہوئی جو ضلع پنجگور کے علاقے پروم کا رہائشی تھا۔ذرائع کے مطابق مقتول تقریبا دس ماہ سے لاپتہ تھا اور اہل خانہ اس کی بازیابی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
Leave a Reply