کوئٹہ : ایف آئی اے کے عملے نے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے میں ملوث 11 افغان شہریوں کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کرنے میں ملوث 11 افغان شہریوں عزیز اللہ، سید آغا، سید رحمان، اختر، موسی، گل، نصیب اللہ ،نجم، محمد جان، میر جان اور حضرت علی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہوئے تھے اور ایجنٹوں سے رابطے میں تھے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران جا رہے تھے
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ملزمان کے گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
Leave a Reply