کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے خدائیداد روڈ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دکان پر پھینکا جانے والا دستی بم دکان کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے
دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی فورسز کا عملہ موقع پر پہنچ گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے خدائیداد روڈ پر نامعلوم ملزمان دودھ کی دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو دکان کے باہر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا
جس کے نتیجے میں ایمل اور محمد دین زخمی ہوگئے دکان کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Leave a Reply