بنوں: بنوں میں تھانہ میریان کے قریب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ریجنل پولیس آفس بنوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارودی مواد تھانہ میریان کے سامنے دکانوں کے نزدیک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نعمان خان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں میں دو لاشیں اور 14 زخمی لائے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک افراد میں ایک بچہ ہے جس کی عمر نو یا 10 سال ہے اور ایک 24 یا 25 سال کا نوجوان ہے۔
Leave a Reply