لاہور: پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبرپختونخوا میں ہر روزکوئی نہ کوئی دہشتگردی کاواقعہ ہورہا ہے، پی ٹی آئی کے ورکرکو بھی سوچنا چاہئے، ورکرز کو سوچنا چاہیے کون لوگ سب چیزیں ڈی ریل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ روزروزکا تماشہ مناسب نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ این آر اومیرا سبجیکٹ نہیں ہے، بھارت خود کو مظلوم دکھا کر دہشتگردی کراتا ہے، بھارت نے دہشتگردی کرانے کیلئے اپنا دفاعی بجٹ 3گنا بڑھایا، دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، دنیا کو ماننا ہوگا کہ دہشتگردی کہاں سے ہورہی ہے، دہشتگردی ہاتھ سے نکل گئی تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو باتیں میں کہہ رہا ہوں، وزیراعظم نے بھی یہ باتیں کی تھیں، علی امین گنڈاپور نے جو گفتگو کی اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی خوراک میں کوئی کمی نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے 100 فیصد بھارت ملوث ہے، دہشت گردی میں بھارت کےملوث ہونے پر دُنیا کو بھی سمجھانا ہوگا،خیبر پختونخوا پولیس لڑرہی ہے لیکن سیاسی قیادت کو بھی آن بورڈ ہونا پڑے گا۔
Leave a Reply